پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے خاندان کے ایک رکن کے جنازہ میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم آٹھ حملہ آوروں نے ایک ایس یو وی کار سے مقامی قبرستان میں اندھادھند فائرنگ کر دی جس میں دو مرد اور دو خواتین کی موت ہو گئی۔ فائرنگ میں تین خواتین اور ایک مرد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ہونڈوراس میں فائرنگ، چار افراد ہلاک - فائرنگ
ہونڈوراس کے شمالی شہر سن پیڈرو سُلا میں ایک فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
![ہونڈوراس میں فائرنگ، چار افراد ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4066295-207-4066295-1565162396237.jpg)
ہونڈوراس میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش میں شہر کے کئی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ چشم دید گواہ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔