اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ سے تجاوز - 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وبا کے متاثرین کی تعداد 17.99 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ سے تجاوز
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ سے تجاوز

By

Published : Jun 25, 2021, 2:17 PM IST

دنیا بھر میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا کے متاثرین کی تعداد 17.99 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 99 لاکھ 42 ہزار 690 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 98 ہزار 983 افراد ہلاک پوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑ گئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details