دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرممالک مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 39 ہزار 429 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں تین لاکھ 97 ہزار 446 ہو گئیں ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 68 لاکھ سے زائد متاثرین کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ سے زائد مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 33 لاکھ 48 ہزار 998 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ اسے برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔