اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پونے چار لاکھ افراد ہلاک - کورونا وائرس کی وجہ سے 62 لاکھ

دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 62 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ تین لاکھ 73 ہزار 848 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

tracker
tracker

By

Published : Jun 1, 2020, 10:46 AM IST

Updated : Jun 1, 2020, 11:08 AM IST

کورونا وائرس وبائی مرض نے اب تک 62،62،422 سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس سے دنیا بھر میں 3،73،848 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں حالانکہ اب تک 28،46،477 سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل نے ملک میں 16،409 نئے معاملوں کی تصدیق کی ہے، جس سے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 5،14،849 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے حفاظت اور علاج کرنے کے لئے ممکنہ طور پر ملیریا کی دواؤں کی دو ملین سے زائد خوراک برازیل کو ارسال کی ہے، حالانکہ سائنسی شواہد نے ان دواؤں کے استعمال کی حمایت نہیں کی ہے۔

برازیل لاطینی امریکہ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ وہاں وائرس کے معاملات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے امریکی مسافروں کو برازیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 11:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details