اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووِڈ-19: دنیا میں بھر 34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، 2.43 لاکھ ہلاکتیں

کورونا وائرس (كووڈ -19) کا پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2،44،778 افراد کی موت جبکہ 34،84،176 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا میں بھر 34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
دنیا میں بھر 34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

By

Published : May 3, 2020, 12:50 PM IST

Updated : May 3, 2020, 1:09 PM IST

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازی ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 39980 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1301 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 10633 افراد اس وبا سے ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

دنیا میں بھر 34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،60،774 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں 67،744 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 11،21،524 مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

Last Updated : May 3, 2020, 1:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details