اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: دنیا بھرمیں 95ہزار سے زائد افراد ہلاک - امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک (205 ممالک اور علاقوں) میں پھیل چکے اس جراثیم کی وجہ سے اب تک 95،751 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 16،05،277 افرد اس سے متاثر ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19)
عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19)

By

Published : Apr 10, 2020, 11:35 AM IST

Updated : Apr 10, 2020, 11:42 AM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک 95751 سے زائد افراد کی موت جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ حالانکہ اس وباسے اب تک تقریباً تین لاکھ 56 ہزار سے زائد لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

دنیا میں 95751 افراد ہلاک، 16 لاکھ سے زائد متاثر

بھارت میں بھی کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 31 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 6412 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں، جبکہ 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 503 لوگ اس انفیکشن سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 18،279 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 143626 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں۔ اس انفیکشن سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کی اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81907 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہاں 3336 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں پر اب تک 4،65،329 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے 16 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16513 تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 153222 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 15447 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

اس دوران کورونا سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 117749 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12210 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں جرمنی میں کورونا سے 118235 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2607 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں وہاں 65077 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 7978 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 66220 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ 4110 لاکھ کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

وہیں ہالینڈ میں 2396، بیلجیم میں 2523، ترکی میں 908، سوئٹزرلینڈ میں 926، برازیل میں 823، سویڈن میں 793، کینیڈا میں 461، پرتگال میں 409 اور آسٹریا میں 295 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

جنوبی کوریا میں اس وبا سے 208 افراد ہلاک ہوئے ہے جبکہ 10450 افراد اس سے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں کورونا سے متاثر 3،56،925 لوگ اب تک مکمل طور پر صحیاب ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Apr 10, 2020, 11:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details