دنیا میں جہاں اب تک ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وبا سے 56.14 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت Global Covid-19 Death ہو چکی ہے وہیں اب تک 35.82 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل اومیکرون بھی دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں کورونا وائرس سے 1.98 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے، وہیں اس وبا کے 7.53 کروڑ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورز سینٹر کے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 35,82,87,267 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56,14,675 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9,850,294,423 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس Corona Virus Worldwide کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، جہاں اب تک 7.21 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8,71,937 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس وقت امریکہ میں گزشتہ سال ستمبر کے طرح اوسطاً 2000 افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور اومیکرون جو کورونا کی ایک نئی شکل ہے، بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اس وبا کے وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 85 ہزار 116 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 لاکھ 23 ہزار 18 اور اموات 4 لاکھ 91 ہزار 127 ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک کل تین کروڑ 73 لاکھ 70 ہزار 971 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.43 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وائرس سے اب تک 6,24,129 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔اس ملک میں اب تک تقریباً 1.74 کروڑ سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر اور اب تک 1,30,481 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔