اردو

urdu

ETV Bharat / international

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بائیڈن کی پالیسی پر جرمنی کی نظر

عالمی ماحولیات سے متعلق 'پیرس معاہدہ' کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے در کنار کرتے ہوئے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم جو بائیڈن پیرس معاہدے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ ایسے میں جرمنی کی نظر اس بات پر ہے کہ بائیڈن کی پالیسی اس سلسلے میں کیسی ہو گی؟

sdf
sdf

By

Published : Nov 23, 2020, 6:48 PM IST

جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ امریکہ کے نئے صدر بننے جارہے جو بائیڈن کی ماحولیاتی تبدیلی پر کیا پالیسی ہوتی ہے؟

محترمہ مارکل نے کہا کہ 'میں 20 جنوری کے بعد امریکہ کے نئے صدر بننے جا رہے جو بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کےلیے پرجوش ہوں اور دیکھنا ہے کہ ہمارے درمیان کیا یکسانیت ہے۔ہم ان کی تجویز کو دیھکیں گے اس کے بعد اپنے تجویز رکھیں گے'۔

انہوں نے جی-20 ورچوئل کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کی جہاں دنیا کے رہنماؤں نے پیرس ماحولیات تبدیلی پر ان کے عزم کو دہرایا۔

واضح رہے کہ سنہ 2017 میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے واپس ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details