اردو

urdu

ETV Bharat / international

جارج بش، رومنی اور کولن پاول کا ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

امریکہ میں مظاہرین سے طاقت کے ذریعہ نمٹنے کا طریقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑگیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

george w. bush, romney and colin powell decide not to vote for trump
صدر ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Jun 8, 2020, 2:32 PM IST

امریکہ کے سابق صدر جارج بش، سابق وزیر خارجہ کولن پاول اور سنیٹر مٹ رومنی بھی ٹرمپ کے خلاف ڈٹ گئے ہیں اور نسل پرستی کے خلاف احتجاج و مظاہرے میں بھی مٹ رومنی شریک ہوئے۔

سابق صدر جارج بش نے واضح کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کے بھائی اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی مخمصے کا شکار ہوچکے ہیں۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے صدر ٹرمپ کو پکا جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بار ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو ووٹ دیں گے۔ پاول نے جان مک کین کی جگہ براک اوباما کو ووٹ دیا تھا۔

بش اور پاول دونوں ہی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے نالاں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واشنگٹن میں فوج بلائی تھی اور مظاہرین کو کچلنے اور پیچھے دھکیلنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہشمند مٹ رومنی نے بھی دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے حامی نہیں، مٹ رومنی واحد ری پبلکن سینیٹر ہیں جنہوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں بھی ووٹ دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details