مسٹر كڈلو نے کہا ’صدر ٹرمپ کی درخواست کے بعد سمٹ میں معیشت اور تجارت پر ایک سیشن کیا جائے گا ۔ مسٹر ٹرمپ کی درخواست سے پہلے اگرچہ یہ مسائل شامل نہیں تھے۔ اب سرکاری طور پر معیشت اور تجارت کے سلسلے میں ہفتہ کو سیشن کا انعقاد کیا جائے گا ‘۔
جی -7 سمٹ میں اقتصادی مسائل پر گفتگو کی جائے: ٹرمپ - وائٹ ہاؤس نیشنل اکنامک کونسل
وائٹ ہاؤس نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کڈلو نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد جی -7 سمٹ میں معیشت اور تجارت کے سلسلے میں سرکاری طور پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔
فائل فوٹو
انہوں نے کہا’یورپ میں بھی اقتصادیات نازک ہے، جاپان اور چین کی معیشت بھی کمزور ہوئی ہے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ اب اقتصادی ترقی، خوشحالی کو فروغ دینے اور تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے نیز کرنسیوں کو مستحکم کرنے کے طریقوں کے لئے ہمیں ساتھی ممالک کے ساتھ گفت وشنید کرنی چاہئے ‘۔
واضح ر ہے کہ جی -7 کی سالانہ سمٹ اس ماہ 24 سے 26 اگست کے درمیان فرانس کے بیارتیز شہر میں منعقد ہوگی۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:24 PM IST