فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے زناٹے دار تھپڑ مارا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک ماسک پہنے شہری نے صدر کا ہاتھ پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔