اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی ریپر فریڈ دی گاڈسن نہیں رہے - فریڈ دی گاڈسن کی کورونا سے موت

امریکی ریپر فریڈ دی گاڈسن کی آج موت ہوگئی۔ انہیں دمہ کا عارضہ لاحق تھا اور وہ کووڈ 19 سے بھی متاثر تھے۔

ریپر، فریڈ دی گاڈسن کا انتقال
ریپر، فریڈ دی گاڈسن کا انتقال

By

Published : Apr 24, 2020, 10:47 PM IST

ریپر فریڈرک تھامس ، جنہیں فریڈ دی گاڈسن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق پیچیدگیوں کے سبب انتقال کرگئے۔ وہ 35 سال کے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کی موت کی تصدیق ان کے دوست ڈی جے سیلف نے کی۔

6 اپریل کو،فریڈرک تھامس نے اپنی تشخیص کا انکشاف سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا ، جس میں وہ اسپتال میں وینٹیلیٹر پر دیکھے گئے۔

انھیں دمہ تھا اور کوویڈ-19مرض کی پیچیدگیاں انھیں تھیں۔

اس تصویر میں ، انھوں نے ایک بند مٹھی اٹھا رکھی تھی ، اور انسٹاگرام پر لکھا تھا ، "میں اس (کوویڈ) کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔ براہ کرم میری لیے دعا کریں۔

ذرائع کے مطابق ، ان کی اہلیہ ، لی ان جیموت نے 8 اپریل کو بتایا تھا کہ تھامس میں بہتری کی علامت ظاہر ہو رہی ہے اور اب انہیں وینٹیلیٹر کی 100فیصدمدد کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ان کی موت ہوگئی۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی دوست احباب کی کثیر تعداد نے افسوس اور غم کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details