اردو

urdu

ETV Bharat / international

کولمبیا: ایف اے آر سی کے نو سابق رکن ہلاک - ایف اے آر سی کے نو سابق رکن ہلاک

کولمبیا کے صدر آئیون ڈیوک نے ملک کے باغی گروپ روليوشنری آ رمڈ فورسز آف کولمبیا کے نو سابق ارکان کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ایف اے آر سی کے نو سابق رکن ہلاک

By

Published : Aug 31, 2019, 2:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:22 PM IST

کولمبیا کے جنوبی علاقہ كیكیٹا میں جمعرات کی شب فوجی مہم کے دوران ا یف اے آرسی کے سابق ممبران کو مار گرایا گیا۔
ڈیوک نے جمعہ کو کہا،' کل رات میں نے کولمبیا کے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو گروپ کے خلاف جارحانہ مہم چلانے کی اجازت دی‘‘۔

صدر نے کہا کہ مارے گئے افراد ا یف اے آرسی کے سابق جنگجو تھے اور اب وہ کولمبیا میں بدنظمی پھیلانے والے مجرمانہ تنظیموں کا حصہ تھے۔

ڈیوک نے خبردار کیا ہے کہ باغی گروپ کے جن باغیوں نے پھر سے ہتھیار اٹھائے ہیں اور مجرمانہ کام کرنے شروع کر دیئے ہیں، ان سب کا یہی انجام ہوگا۔

ایف آرسی کے کچھ سابق رہنماؤں نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ بغاوت شروع کر رہے ہیں کیونکہ حکومت 2016 میں ہوئے امن معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایف اے آرسی کے کچھ سابق رہنماؤں کے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیئے گئے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details