لبنان کے نیوز چینل الميادين نے فرانس کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس تجویز کے تحت امریکہ آٹھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی چھوٹ دے گا۔
اس کے بدلے ایران کو 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی دفعات پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایران عراق، شام اور یمن میں سرگرم اپنے جنگجوؤں کے گروہوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرنے سے بھی روکے گا۔ اس سے قبل فرانس کے صدر ایمینوئیل میکخواں نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کے تحت مشترکہ کارروائی منصوبہ ( جے سی پی او اے ) کے تمام قریقین سے گفتگو کریں گے۔
میکخواں نے کہا کہ علاقے میں موجودہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ایرانی جوہری معاہدے کو بچائے رکھنا ضروری ہے۔