جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں خلیجی قبیلے کے ارکان کے حملے میں دو فوجی افسر اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
جنرل جووینل ڈیاز میٹس نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں گہرے دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج کے دو افسران اور دو سپاہی خلیجی قبیلے کے مجرموں کے حملے میں مارے گئے، جو کہ سانتا لوشیا کے علاقےاٹوانگو میں واقع کمیونٹی کی سیکورٹی میں تعینات تھے۔''
خلیجی قبیلے کے سربراہ اور منشیات کے اسمگلر ڈیرو انتونیو اسوگا، جسے اوٹونیئل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو گزشتہ ماہ محکمہ کے نیکوکلی میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
کولمبیا میں خلیجی قبائل کے حملے میں چار فوجی ہلاک
خلیجی قبیلے کے سربراہ اور منشیات کے اسمگلر ڈیرو انتونیو اسوگا، جسے اوٹونیئل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو گزشتہ ماہ نیکوکلی میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
four soldiers killed in colombia in gulf clan ambush
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے، پرتشد د جھڑپیں
اوٹونیئل کی گرفتاری منشیات فروشوں کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد کولمبیا کی پولیس نے خلیجی قبائل کے ممکنہ حملوں سے خبردار کیاتھا۔
(یو این آئی)