امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک لینڈ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوزائیدہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ایک 11 سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔
پولک کاؤنٹی شیرف گریڈی جوڈ نے بتایا کہ فائرنگ علی الصبح 4:30 پر دو الگ الگ گھروں میں ہوئی۔