اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کے اوٹاہ میں فائرنگ، چار ہلاک - امریکہ میں اوٹاہ کے گرانٹ ولے رہائشی علاقے میں فائرنگ

امریکہ میں اوٹاہ کے گرانٹ ولے رہائشی علاقے میں فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے، اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی ہے۔

امریکہ کے اوٹاہ میں فائرنگ، چار ہلاک
امریکہ کے اوٹاہ میں فائرنگ، چار ہلاک

By

Published : Jan 18, 2020, 2:56 PM IST

گرانٹ ولے پولیس کی سي پي ایل رونڈا فیلڈز نے بتایا کہ 'گرانٹ ولے رہائشی علاقے میں گزشتہ دیر رات فائرنگ میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ابھی علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کی فائرنگ کرنے والا ایک ہی حملہ آور تھا۔ انہوں نے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

اوٹاہ کے اسٹیٹ گورنر گیری ہربرٹ نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا 'گرانٹ ولے میں گزشتہ رات پیش آنے والے المناک واقعہ سے ہم انتہائی غمزدہ ہیں'۔

انہوں نے معصوم لوگوں کی موت پر اظہات تعزیت کیا۔

انہوں نے اس واقعہ سے متعلق حکام کو مقامی پولیس کے ساتھ اس فائرنگ کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے اور شہریوں سے اپنے ہتھیاروں کو محفوظ جگہ پر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details