اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2021, 9:13 PM IST

ETV Bharat / international

بیرون ممالک سے بڑے پیمانے پر مدد ملی ، حکومت نے ایک اعلی سطحی گروپ تشکیل دیا

برطانیہ نے رواں ہفتے 495 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 120 نان-انیوسیوٹیو وینٹیلیٹر اس ہفتہ بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 100 وینٹیلیٹر اور 95 آکسیجن کنسنٹریٹر منگل کو ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

بیرون ممالک سے بڑے پیمانے پر مدد ملی
بیرون ممالک سے بڑے پیمانے پر مدد ملی

ہندوستان میں کووڈ وبا کی ہولناک صورت اختیار کرنے کے پیش نظر امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، آئرلینڈ، جرمنی ، آسٹریلیا ، روس ، سعودی عرب وغیرہ جیسے بہت سے ممالک نے بڑے پیمانے پر مدد دینا شروع کردیا ہے اور حکومت نے اسے ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لئے ایک اعلی سطحی بین وزارتی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت سے ممالک نے بیرون ممالک سے ہندوستان کی مدد کے لئے اعلانات کیے ہیں اور بہت سے ممالک سے امداد سامان آنا شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ نے رواں ہفتے 495 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 120 نان-انیوسیوٹیو وینٹیلیٹر اس ہفتہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 100 وینٹیلیٹر اور 95 آکسیجن کنسنٹریٹر منگل کو ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

فرانس نے دو مراحل میں امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس ہفتے آکسیجن پیدا کرنے والے آٹھ بڑے پلانٹ لگائے گا اور مائع آکسیجن ، 28 سانس لینے والے اور اس سے متعلقہ مواد اور 200 الیکٹرک سرنج پشر مہیا کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں اگلے ہفتے وہ پانچ مائع آکسیجن کے کنٹینر فراہم کرے گا۔

آئرلینڈ نے رواں ہفتے 700 آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کرنے اور جرمنی نے تین مہینےمیں موبائل آکسیجن پروڈکشن پلانٹ ، 120 وینٹیلیٹر ، 8کروڑ سے زیادہ کے این 95 ماسک اور ہندوستانی ڈاکٹروں کے لئے کورونا وائرس کی جانچ اور آر این اے سیکینکسنگ پر ایک ویبنار کرنے کی تجویز ہے۔

انڈین آرمڈ فورسز میڈیکل سروس نے جرمنی سے 23 موبائل آکسیجن پروڈکشن پلانٹ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 500 وینٹیلیٹر ، دس لاکھ سرجیکل ماسک ، پانچ لاکھ پی 2 اور این 95 ماسک ، ایک لاکھ چشمیں ، ایک لاکھ جوڑی دستانے اور 20،000 فیس شیلڈ ہندوستان بھیجے گا۔ کویت اور روس نے نجی اور دوسرے ذرائع سے کووڈ میڈیکل سامان بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details