اردو

urdu

ETV Bharat / international

خوراک کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے: اقوام متحدہ - خوراک صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خوراک مثلاً پھل، سبزی، دالیں، اناج وغیرہ کی عالمی پیداوار کا 14 فیصد حصہ صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع ہوجاتا ہے۔

خوراک کی عالمی پیداوار کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے: اقوام متحدہ

By

Published : Oct 16, 2019, 10:20 AM IST

عالمی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ فوڈ اینڈ اگریکلچر (ایف اے او) کی رپورٹ ’دی اسٹیٹ آف فوڈ اینڈ اگریکلچر‘ 2019 کے مطابق کاشتکاری سے لے کر اسٹوریج اور ترسیل کے تمام مراحل کے دوران خوراک کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے، جس کے سدباب کے لیے نئے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

عالمی یوم تحفظ خوراک پر خصوصی پیشکش

رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں اناج اور دالوں کے مقابلے میں پھل اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے اور پھر بھی وہ صارفین کے لیے قابل فروخت بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ پہلے بھی خبردار کر چکا ہے کہ جنوبی امریکہ اور افریقہ کے زیادہ تر ممالک میں خوراک کی صورتحال بگڑ رہی ہے جبکہ ایشیا میں غذائیت کی کمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details