ریاستہائے متحدہ امریکہ کے فلوریڈا کے میامی میں ہفتہ کی شام میں 12منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے، اس وقت 156 افراد لاپتہ ہیں۔
میامی ڈاڈے کے میئر ڈینیلا لیونے کاوا نے بتایا کہ ملبے سے اب تک پانچ لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور 156 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں سے یہ ہے کہ بچاؤ کی مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ ہم ان لوگوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوسکیں جن کو ہم بچا سکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا کہ ملبے میں لگی آگ کی لپٹیں کافی تیز ہیں جس کی وجہ سے راحت رسانی کے کام میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس سے جمعہ کو بات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور انہوں نے اس حادثے پر دکھ کا بھی اظہار کیا۔
40 سال پرانی عمارتوں کا جائزہ لینے کے لیے حکومت نے اعلان بھی کیا ہے تاکہ یہ پتہ کیا جاسکے کہ کون سے عمارت محفوظ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں کثیر منزلہ عمارت زمین بوس، 159 افراد لاپتہ
ڈی سینٹس نے کہا کہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکار حادثے کی جگہ پر مقامی اور ریاستی حکام کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منہدم عمارت کے قریبی اور متصل عمارتوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ وہ بھی اتنی ہی پرانی ہیں اور ان کا نقشہ بھی ایک جیسا ہے۔