اردو

urdu

ETV Bharat / international

گیس لیک کے بعد سڑک پر دکھے آگ کے شعلے، درجنوں مکانات خالی کرائے گئے - urdu news international

امریکہ کی ریاست میساچیوسٹس کے شہر مارش فیلڈ میں گیس پائپ لائن میں رساؤ کے باعث سنیچر کی صبح آگ لگی۔ ہوا کی وجہ سے آگ کے شعلے پھیل گئے جس کے نتیجے میں حکام نے آس پاس کے ایک درجن کے قریب مکانات کو خالی کرا لیا۔

Flaming gas leak Massachusetts
گیس لیک کے بعد سڑک پر دکھے آگ کے شعلے، درجنوں مکانات خالی کرائے گئے

By

Published : May 30, 2021, 2:21 PM IST

اس سلسلے میں مارش فیلڈ کے فائر چیف جیفری سمپسن نے بتایا کہ آگ کئی گھنٹوں تک جل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو سی وی بی۔ ٹی وی فائر فائٹرز کو ایک ڈاؤن پاور لائن ملی، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ 6 انچ زیر زمین میں سے لیک ہوئی گیس سے آگ لگی۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:

میہول چوکسی کی خودسپردگی کی خبر، ڈومینیکا پہنچا جہاز

میساچوسٹس ڈپارٹمنٹ آف فائر سروسز کے مطابق، اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران پولیس نے اس جگہ کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گیس نکل رہی تھی۔ پولیس نے لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details