واشنگٹن (امریکہ): چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ نے پیر کو ڈی ٹارگٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ان کے جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی نے بھی ایک دوسرے یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ نہیں بنایا۔(none of their nuclear weapons was targeted at each other or at any other State)
وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم کے مشترکہ بیان (joint statement shared by The White House briefing room) میں پانچوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور اسے کبھی نہیں لڑنا چاہیے۔"(nuclear war cannot be won and must never be fought)
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور اسے کبھی نہیں لڑنا چاہیے۔ جیسا کہ جوہری استعمال کے دور رس نتائج ہوں گے، ہم اس بات کی بھی توثیق کرتے ہیں کہ جوہری ہتھیار، جب تک وہ موجود رہیں گے، دفاعی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اور جارحیت و جنگ کو روکنے کے لیے ہونے چاہئے۔ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے مزید پھیلاؤ کو روکا جانا چاہیے۔"
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک ( five permanent member states of the UN Security Council ) نے بھی جوہری خطرات سے نمٹنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور اپنے دوطرفہ اور کثیرالجہتی عدم پھیلاؤ، تخفیف اسلحہ، اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں اور وعدوں کے تحفظ اور ان پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی ذمہ داریوں کے پابند ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو جلد ختم کرنے اور جوہری تخفیف اسلحے سے متعلق موثر اقدامات پر نیک نیتی سے مذاکرات کو آگے بڑھانا اور سخت اور موثر بین الاقوامی کنٹرول کے تحت عمومی اور مکمل تخفیف اسلحہ کے معاہدے پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے"