اردو

urdu

ETV Bharat / international

سین فرانسسکو میں فائرنگ، پانچ زخمی - جن میں سے کسی کی حالت سنگین نہیں ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو میں ہوئی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

five injured in san francisco firing
سین فرانسسکو میں فائرنگ، پانچ زخمی

By

Published : Jan 17, 2021, 8:01 PM IST

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسسکو میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سین فرانسسکو میں فائرنگ، پانچ زخمی

پولیس نے بتایا کہ شہر کے پرانے علاقے ٹینڈرلائن میں ایڈی اور ٹیلر اسٹریٹس کے مابین شدید گولی باری ہوئی۔ پولیس نے شروع میں کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس جسٹس سوٹومائیر سے حلف لیں گی

بعد ازاں موصولہ اطلاعات کے مطابق، پانچ افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ موقع سے اسلحے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کی تفتیشی اکائی معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details