اردو

urdu

ETV Bharat / international

میکسیکو میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کے معاملے میں پانچ کو سزا - عالمی تازہ ترین خبریں

میکسیکو میں بغیر دستاویزات کے 785 تارکین وطن کو ما ل بردار ٹرکوں کے ذریعے بھیجنے کے معاملے میں پانچ افرا د کو ساڑھے چھ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

تارکین وطن کی اسمگلنگ کے معاملے میں پانچ کو سزا
تارکین وطن کی اسمگلنگ کے معاملے میں پانچ کو سزا

By

Published : Jan 23, 2020, 3:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بدھ کو یہ معلومات دی ۔ سزا پا نے والے افراد میں سے دو پر 396 تارکین وطن کو میکسیکو بھیجنے کا الزام ہے، جبکہ تین دیگر نے 389 تارکین وطن کو ملک میں بھیجا تھا ۔

ان تمام قصورواروں کو و یرا کروز ریاستوں میں گذشتہ جون مہینے میں چلا ئی گئی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

میکسیکو کے نیشنل امیگریشن انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے آخری چھ ماہ میں انتظامی حکام نے مال سپلائی کرنے والے ٹرکوں، بسوں اور آٹوموبائل کے ذریعے مہاجرین کی اسمگلنگ کے معاملے میں 276 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

میکسیکو کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ غربت اور تشدد پر مبنی جرائم سے بھاگنے والے زیادہ تر وسطی امریکی تارکین وطن کو فی شخص 5600 ڈالر لے کر امریکی حدود میں داخل کرایا گیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details