اردو

urdu

پینس اور ہیرس کے درمیان امریکی نائب صدارتی مباحثہ آج

By

Published : Oct 7, 2020, 8:10 AM IST

امریکہ کے نائب صدر مائک پینس اور سینیٹر کملا ہیرس کی ملاقات سات اکتوبر کو سالٹ لیک سٹی میں ہوگی، جہاں دونوں امیدوار نائب صدارتی مباحثہ میں حصہ لیں گے۔

first su vice presidential debate between pence and harris today
پینس اور ہیرس کے درمیان آج امریکی نائب صدارتی مباحثہ

امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل امریکی نائب صدر مائک پینس اور ان کی حریف کملا ہیرس صدارتی مباحثے میں بدھ کو حصہ لیں گے۔

اس سے قبل تیس ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے پہلے صدارتی مباحثہ میں میں حصہ لیا تھا، جس میں صحت، کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور سپریم کورٹ کے مستقبل پر پرجوش انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اس دوران ماحولیاتی تبدیلی اور امریکی معیشت پر بھی مباحثہ ہوا۔ جس کے بعد نائب صدور کا یہ پہلا مباحثہ ہوگا۔ جو سالٹ لیک سٹی میں منعقد ہوگا۔

سالٹ لیک سٹی میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے زیر اہتمام 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو غیر متوقع طور پر اہمیت ملے گی۔ کیونکہ صدر ٹرمپ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن ہونے کی وجہ سے رائے دہندوں میں اور دلچپسی بڑھ گئی ہے۔

سینیٹر کملا ہیرس، جو ڈیموکریٹک پارٹی سے نائب صدر کے لیے امیدوار ہیں

نائب صدر کی بحث آج صبح نو بجے (امریکی وقت کے مطابق) سے شروع ہوگی اور یہ بغیر کسی وقفے کے چلے گا۔ اس مقابلے کا انعقاد یو ایس اے ٹو ڈے کے واشنگٹن بیورو چیف سوسن پیجکے ذریعہ کیا جائے گا۔

نائب صدارتی مباحثہ کی تیاریاں عروج پر

سینیٹر کملا ہیرس نے ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تنقید کی ہے کہ 'کووڈ۔19 کی وبا سے 210،000 سے زیادہ امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ وائرس موسمی فلو سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔ کسی کو آپ کو بتانے نہ دیں'۔

  • مباحثہ کا طریقہ کار:

شو کو دس دس منٹ کے نو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ہر ایک مخصوص عنوان سے منسلک ہوتا ہے۔

امریکہ کے نائب صدر مائک سالٹ لیک سٹی روانہ ہوتے ہوئے

بحث سے پہلے وائٹ ہاؤس کے معالج جیسی شونو نے اعلان کیا کہ پینس، ٹرمپ یا انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں سے قریبی رابطے میں نہیں رہے جنھیں کورونا وائرس مثبت ہوا۔

وہیں ڈیموکریٹک نائب صدر کے لیے امیدوار کملا ہیرس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'لوگوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ وہ اس انتخابات کے آخری 28 دن میں کیا کرسکتے ہیں؟ میں جو کہتی ہوں وہ یہ ہے: مزید فون کال کریں۔ اپنے زیادہ تر دوستوں اور پڑوسیوں تک پہنچیں۔ انہیں بتائیں کہ یہ انتخاب آپ کے لئے اہم کیوں ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر
  • صدر ٹرمپ اگلے صدارتی مباحثہ کے لیے تیار:

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق نائب صدر صحت مند ہیں اور انھیں قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ کو والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا لیکن پیر کو چھٹی دی گئی اور وہ واپس وائٹ ہاؤس لوٹ گئے۔

شو کو دس دس منٹ کے نو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا

صدر نے ٹویٹ کیا کہ وہ '15 اکتوبر کو فلوریڈا کے میامی میں بائیڈن کے ساتھ ہونے والی بحث میں حصہ لینے کے منتظر ہیں'۔

اس کے علاوہ 22 اکتوبر کو ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں ہونے والے تیسرے مباحثے کے سلسلے میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details