جنوبی امریکی ملک اکواڈور کے صدر لینن مورینو نے ملک میں پہلی بار کسی خاتون کو اکواڈور کے نیشنل پولیس جنرل کمانڈر کے بطور تقرر کیا ہے۔
اکواڈور میں پہلی بار خاتون پولیس سربراہ مقرر - اردو نیوز
تانِّیا وریلا، پیٹریسیو کیریلو کی جگہ لیں گی۔

Ecuador
لینن مورینو نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ’آج میں نے تانِّیا وریلا کو اکواڈور پولیس کی کمانڈر جنرل کے بطور مقرر کیا۔ وہ ہماری تاریخ کی پہلی خاتون ہیں‘۔
تانِّیا وریلا، پیٹریسیو کیریلو کی جگہ لیں گی۔ پیٹریسیو کیریلو تقریباً 14 ماہ نیشنل پولیس کے سربراہ رہے اور انھیں ملک کی چار جیلوں میں ہوئے فسادات کے ایک ماہ بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان فسادات میں 81 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔
(یو این آئی)