اردو

urdu

ETV Bharat / international

میکسیکو میں فائرنگ، چھ افراد ہلاک - میکسیکو نیوز

میکسیکو میں صوبہ گوانزواٹو کے يویرآنگٹو شہر میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

میکسیکو میں فائرنگ
میکسیکو میں فائرنگ

By

Published : Dec 29, 2019, 10:08 AM IST

مقامی میڈیا کے مطابق اسلحہ برداروں نے ہفتہ کو علی الصبح سوا تین بجے وسطی يویرآنگٹو میں برلاڈیرو کے قریب ایک گیس اسٹیشن پر ایک بڑی بھیڑ پر فائرنگ کی، جس میں چھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

يویرآنگٹو کے میئر دفتر نے بیان جاری کرکے کہا کہ مقامی پولیس نے پانچ افراد کی لاشیں اور چھ دوسرے لوگوں کو زخمی حالت میں پایا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی ہسپتال لے جاتے وقت ہی موت ہوگئی۔ باقی پانچ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

میئر دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ حکومت نے فوری طور پر تحفظ کو مستحکم بنانے کے لیےریاستی حکومت سے سکیورٹی فورسز کے 60 اراکین کو بھیجنے کی اپیل کی ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details