مقامی میڈیا نے بتایا کہ حملہ آور ٹرکوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے سلامانکا کے ’لاپلایا‘ نائٹ کلب میں گھستے ہی گولی باری شروع کردی جس سے وہاں کے ملازمین سمیت کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حملے میں سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میکسیکو کے نائٹ کلب میں گولی باری، متعدد افراد ہلاک
میکسیکو میں گواناجوآتو صوبے کے سلامانکا میں ایک نائٹ کلب میں کچھ بندوق برداروں نے اندھا دھند گولیاں چلائی جس میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
firing
پولیس نے علاقوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے لیکن بدمعاشوں کو پکڑنے میں ناکام رہی کیونکہ وہ حملے کے بعد مچی اتراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
پولیس کو حملوں کے وجوہات کا اب تک علم نہیں ہوسکا ہے۔