پولیس نے کہا کہ لا جویتا جیل میں فائرنگ کے بعد پانچ بندوقیں اور تین لمبی نلی والے ہتھیاروں سمیت کئی بندوقیں برآمد کی گئی ہیں۔
پاناما شہر کی جیل میں فائرنگ، 12 قیدیوں کی موت - پاناما تازہ ترین خبریں
پاناما شہر کے نزدیک ایک جیل میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم 12 قیدیوں کی موت ہو گئی اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔
![پاناما شہر کی جیل میں فائرنگ، 12 قیدیوں کی موت جیل میں فائرنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5410284-817-5410284-1576646769945.jpg)
جیل میں فائرنگ
اس فائرنگ میں 12 قیدیوں کی موت ہو گئی اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پانامہ شہر کے نائب پولیس سربراہ الیکسس منوز نے کہا کہ فائرنگ جیل کے اندر ہوئی ہے۔ جیل میں بند قیدیوں کے درمیان دشمنی کی وجہ سے یہ فائرنگ ہوئی ہے ۔