امریکہ کی ریاست وسکونسن میں واقع ایک شاپنگ مال پر ہونے والی فائرنگ میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ اس کی اطلاع محکمہ پولیس نے دی ہے۔
امریکہ: وسکونسن کے مال میں فائرنگ - Firing at a shopping mall in US
امریکی صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ میں آئے روز فائرنگ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ تازہ معاملہ امریکی ریاست وسکونسن کا ہے، جہاں ایک شاپنگ مال پر فائرنگ کی گئی، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
sdf
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ واوواٹوسا پولیس کو مائی فیئر مال میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو حملہ آور موقع پر موجود نہیں تھا۔ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں ایک نوعمر بھی شامل ہے۔
ریلیز کے مطابق فی الحال زخمیوں کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک انگریز تھا، جس کی عمر 20 سے 39 برس کے درمیان تھی۔