اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا سے متعلق امریکہ کی صورتحال بہت خراب ہے: ڈاکٹر فاوچی - US in very, very difficult situation

امریکہ کے متعدد امراض کے ماہر ڈاکٹر فاوچی نے امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاوچی نے چار ماہ قبل کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک دن میں ایک لاکھ انفیکشن تک پہنچ سکتے ہیں۔

sdf
sd

By

Published : Nov 13, 2020, 5:18 PM IST

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاوچی نے بتایا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ امریکہ بہت مشکل صورتحال میں ہے اور یہ صورتحال کافی پریشان کن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ باتیں عوامی سطح پر کئی بار کہی ہیں۔ لوگوں کو ڈرانے کے لئے نہیں، بلکہ حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے کہ صحیح صورتحال کیا ہے۔ امریکہ میں 10 ملین کورونا متاثرین ہیں۔ تقریبا ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور 60 ہزار ہسپتال میں داخل ہیں۔ اب آخری شمار کے مطابق ایک ہی دن میں 1 لاکھ 43 ہزار متاثرین تھے۔

ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ انہوں نے چار ماہ قبل کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک دن میں ایک لاکھ انفیکشن تک پہنچ سکتے ہیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ میں مبالغہ آرائی کر رہا ہوں۔ اب دیکھو کیا ہو رہا ہے۔ یہ بُری خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'میں مانتا ہوں کہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صحت عامہ کے اقدامات، ملک میں لاک ڈاؤن کے بجائے ماسک پہننا، سوشل ڈسٹنسنگ، بھیڑ والی جگہوں پر اجتماع سے گریز اور گھر کے اندر رہ کر ہاتھ دھونا۔ یہ آسان لگتا ہے۔ یہی رخ موڑ سکتا ہے اور یہی کرنے کی ضرورت ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details