اردو

urdu

ETV Bharat / international

'شدت پسندوں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں تیز' - Extremists are recruiting online using Corona

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے متنبہ کیا ہے کہ 'انتہا پسند کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نفرت پھیلانے اور آن لائن زیادہ وقت گزارنے والے نوجوانوں کی بھرتی کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرمیاں تیز کر رہے ہیں۔

انتہا پسند کورونا کا استعمال کرکے آن لائن بھرتیاں کر رہے ہیں
انتہا پسند کورونا کا استعمال کرکے آن لائن بھرتیاں کر رہے ہیں

By

Published : Apr 29, 2020, 3:50 PM IST

عالمی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے پہلے ہی ہر 5 میں سے ایک نوجوان تعلیم، تربیت یا روزگار نہیں مل رہاتھا اور ہر 4 میں سے ایک نوجوان تشدد یا تنازع سے متاثر تھا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 'ہر سال ایک کروڑ 20 لاکھ لڑکیاں ماں بن جاتی ہیں جبکہ تب وہ خود بھی بچی ہوتی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نوجوانوں، امن اور سلامتی سے متعلق اجلاس کو بتایا کہ 'ان مایوسیوں اور، صریح طور پر کہا جائے تو، آج اقتدار میں رہنے والے افراد کے ذریعہ ان سے نمٹنے میں ناکامیوں، سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور اداروں میں اعتماد کو کم کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details