اردو

urdu

ETV Bharat / international

Emergency in New York: نیویارک میں ایمرجنسی کا اعلان

کورونا کے نئے ویرینٹ کے سبب امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور کئی یوروپی ممالک نے غیر ملکی شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

Emergency in New York
Emergency in New York

By

Published : Nov 27, 2021, 12:24 PM IST

امریکی ریاست نیویارک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی نئی قسم کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچوول نے جمعہ کی شام کو اپنے ایک ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا کہ ’’کووڈ-19 کے وائرس کے حوالے سے نیویارک میں فی الحال کچھ ایسا دیکھا جا رہا ہے، جو گزشتہ سال اپریل سے نہیں دیکھا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں 300 سے زیادہ مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے، اس لیے میں 15 جنوری 2022 تک پوری ریاست نیویارک کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کرتی ہوں۔''

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ان ہنگامی حالات میں اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ اور ویکسینیشن کو تیز کیا جائے گا۔ ہوچوول نے جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کی ایک نئی خطرناک قسم اومیکرون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درمیان ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں چھ فیصد سے زیادہ ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق

دریں اثنا کورونا کے نئے ویرینٹ کے سبب امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور کئی یوروپی ممالک نے غیر ملکی شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details