یوایس جیولوجیکل سروے US Geological Survey نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔
یو ایس جی ایس نے منگل کی شام بتایا کہ زلزلے کا مرکز الاسکا کے پورٹ ایلس ورتھ شہر سے 61 کلومیٹر مشرق میں 152.6 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 56.1278 ڈگری شمالی عرض البلد اور 153.5498 ڈگری مغرب طول البلد پر 18.6 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔