نو منتخب امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صحت سے متعلق سہولیات پر مبنی قانون کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ '2020 کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کے لئے ہر ووٹ ایک واضح ثبوت ہے کہ صحت کی دیکھ بھال ایک حق ہونا چاہئے'۔
کملا نے ٹویٹ کیا کہ 'ہم نے ابھی ابھی ایک انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہمارے ملک کی عوام نے واضح ووٹنگ کی ہے۔ جس میں ان کا مقصد کئی اور چیزوں کے ساتھ ساتھ صحت پر توجہ دینا بھی ہے'۔