کورونا وائرس (کووڈ-19 ) انفیکشن سے متاثر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے۔ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کانلے کے مطابق 'صدر کے علاج کے بعد ان کی صحت میں مناسب بہتری ہوئی ہے اور کل شام انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے ریمیڈیسو کی دوسری خوراک لی۔ دن بھر ان کا باڈی ٹمپریچر 96 اور 98 ڈگری کے درمیان رہا۔ انہیں بخار نہیں ہے اور اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔'
کالن نے بتایا کہ 'ابھی تک وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے ٹھیک ہونے کے سلسلے میں پوری طرح سے مطمعین ہے۔'