اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی انتخاب 2020: الاسکا میں ری پبلکن پارٹی کی جیت - wins in alaska

الاسکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے انتخابی کالج کی تعداد 217 ہوگئی۔

US Election 2020: Donald Trump wins Alaska, his electoral college tally goes up to 217
امریکی انتخاب 2020: الاسکا میں ری پبلکن پارٹی کی کامیابی

By

Published : Nov 12, 2020, 9:58 AM IST

امریکی صدارتی انتخاب 2020 میں رائے شماری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور شہر الاسکا میں کامیابی حاصل کر لی۔

الاسکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے انتخابی کالج کی تعداد 217 ہوگئی۔

ری پبلکن پارٹی نے بھی سینیٹ کی نشست برقرار رکھی ہے، جس نے پارٹی کو ریاستہائے متحدہ کے 100 رکنی سینیٹ میں 50 نشستیں دی ہیں۔

جب الاسکا میں انتخابات ہو رہے تھے تو ٹرمپ کو کل ووٹوں میں سے 56.9 فیصد اور نو منتخب صدر جو بائیڈن کو 39.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

امریکہ کے ایک معروف صحافتی ادارے کی گنتی کے مطابق ٹرمپ کے انتخابی کالج کے ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔

بائیڈن پہلے ہی 538 انتخابی کالج ووٹوں میں سے 279 کے ساتھ فاتح قرار پا چکے ہیں۔ جس کے بعد ٹرمپ نے اپنی شکست کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا ہے اور انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے متعدد ریاستوں میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

الاسکا میں انتخابی نتائج نے بھی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹس کے مقابلے میں برتری دلا دی۔

ری پبلکن سینیٹر ڈین سلیوان نے اپنی سینیٹ کے دوبارہ انتخابات جیت لیا ہے۔

اس سے مذکورہ ریاست میں ری پبلکن کو سینیٹ کی 50 نشستیں ملیں گی جبکہ ڈیموکریٹس کے پاس 48 ہیں۔

ٹرمپ کی صاحبزادی اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا 'صدر ٹرمپ اور ری پبلکن سینیٹ نے الاسکا کو بھاری اکثریت سے اور بڑے پیمانے پر 20 پوائنٹس کے اضافہ سے جیت لیا۔ مبارک!'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details