اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل لانچ کرنے کا اعلان کیا - سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل' (TRUTH Social) کے نام سے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’میں جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

Donald Trump launching social media app TRUTH Social
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل لانچ کرنے کا اعلان کیا

By

Published : Oct 21, 2021, 6:03 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ذاتی ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ (TRUTH Social) لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس ایپ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) اور ایک خصوصی کمپنی (ایس پی اے سی) کے انضمام سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے ٹوئٹر اور فیسبک کی جانب سے خود پر لگنے والی پابندیوں کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جیسا ہوگا، جس پر صارفین اپنے خیالات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

ٹرمپ نے پریس ریلیز میں شامل ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کر دیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایپ لبرل میڈیا یونین کا حریف بنے گا۔ ریلیز کے مطابق 'ٹروتھ سوشل' کا بیٹا ورژن نومبر میں دستیاب ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل لانچ کرنے کا اعلان کیا

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ اور اس کی 'ٹروتھ سوشل' ایپ لانچ کرنے کا ہدف ان بڑی ٹیک کمپنیوں کا حریف بنانا ہے جنہوں نے ان پر پابندی عائد کی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’میں جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بڑی ٹیک کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے پابندی کے بعد اپنی سوشل میڈیا سائٹ شروع کرنے کی بات کی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک آن ڈیمانڈ سروس کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں تفریحی پروگرامنگ ، خبریں اور پوڈ کاسٹ شامل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details