وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا 'صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی کراؤن پرنس محمد کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔ انہوں نے مغربی ایشیا میں استحکام کو یقینی بنانے میں سعودی عرب کے اہم کردار اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے اور انسانی حقوق کی اہمیت سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال کیا'۔
محمد بن سلمان کے ساتھ 'بامعنی' مذاکرات ہوئے - انسانی حقوق
وائٹ ہاؤس نے پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے، انسانی حقوق کے مسائل اور مغربی ایشیا میں استحکام کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کی۔
محمد بن سلمان کے ساتھ 'بامعنی' مذاکرات ہوئے
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب نے امریکہ کی جانب سے ایران کے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے پیر کو سعودی عرب کے 16 افراد کو صحافی جمال خشوگي کے قتل میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Last Updated : Apr 10, 2019, 3:58 PM IST