اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ٹرمپ نے قانون اور عوام کے جذبات کی بے حرمتی کی' - عوام کے جذبات، قانون اور آئین کی بے حرمتی کی ہو

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 'موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران امریکی عوام کے جذبات اور قانون کی بے حرمتی کی ہے'۔

donald trump disrespects law and public sentiment says us president elect joe biden
امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن

By

Published : Dec 15, 2020, 6:18 PM IST

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ ایک اپوزیشن نے اس طرح سے عوام کے جذبات، قانون اور آئین کی بے حرمتی کی ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر ان کی اس کوشش کو فوراً پوری طرح سے خارج کر دیا۔

عدالت نے صدر ٹرمپ کو واضح اشارہ دیا کہ وہ ملک کی جمہوریت کے خلاف نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی صدر بننے کے لیے کل 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details