سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا پر صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی انخلا کا منصوبہ ’ایک بچے جیسی سوچ (بچکانہ حرکت) ہے اور اس کے لیے صرف بائیڈن انتظامیہ ذمہ دار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، ’افغانستان سے ناکام اور شرمناک انخلا کا سابقہ انتظامیہ یا 20 سال پہلے کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس شرمناک انخلاء کی وجہ یہ ہے کہ امریکی شہریوں کے جانے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے فوج کی واپسی کروائی اور دنیا میں اعلیٰ صلاحیت والے 82 ارب ڈالر کے فوجی آلات وہاں چھوڑ آئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ فوج کی اس طرح کی واپسی بائیڈن انتظامیہ کی بچوں جیسی سوچ کا مظہر ہے اور بائیڈن انتظامیہ اس کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہے۔