اردو

urdu

ETV Bharat / international

بغدادی کے بارے میں اطلاع پر مخبر کو 25 ملین ڈالر انعام - خبر دینے والے مخبر کو 25 ملین ڈالر انعام

امریکہ نے کہا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں امریکی اسپیشل فورسز کے زیرانتظام آپریشن میں مارے گئے اسلامک اسٹیٹ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی خبر دینے والے مخبر کو 25 ملین ڈالر انعام سے نوازا جائے گا۔

بغدادی کے بارے میں اطلاع پر مخبر کو 25 ملین ڈالر انعام

By

Published : Oct 31, 2019, 12:39 PM IST


واشنگٹن پوسٹ نے اس کی اطلاع دی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر پر 25 ملین ڈالر کی انعامی رقم ایک مخبر کو دی جائے گی۔ اس شخص کی شہریت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ جس وقت شام کے صوبے ادلب میں بغدادی کے کمپاونڈ پر حملہ کیا گیا تھا یہ مخبر وہاں موجود تھا۔

امریکہ کی اسپیشل فوج کی کارروائی کے دوران بغدادی ہلاک

ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک سنی عربی ہے جو اس وجہ سے داعش کے خلاف ہو گیا تھا کیونکہ داعش نے اس کے ایک رشتہ دار کو ہلاک کر دیا تھا۔

جبکہ دوسری طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش کو اس کی موت کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی سمندر میں پھینک دی۔
امریکہ کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
میکنزی نے کہا کہ ’تحقیقات کے لیے ڈی این اے نمونے جمع کرنے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر بغدادی کی لاش کو پھینک دی گئی‘۔ بغدادی کی لاش کو کس سمندر میں پھینکا گیا اس کی اطلاع انہوں نے نہیں دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details