اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی دستیاب ہو سکے گی: ڈاکٹر فاؤچی - وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر

امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

کورونا ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی دستیاب ہو سکے گی: ڈاکٹر فاؤچی
کورونا ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی دستیاب ہو سکے گی: ڈاکٹر فاؤچی

By

Published : Jul 25, 2020, 1:31 PM IST

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائے گا، لیکن یہ ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی۔

'واشنگٹن پوسٹ' سے بات چیت کرتے ہوئے انتھونی فاؤچی نے کہا کہ 'وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details