اردو

urdu

ETV Bharat / international

کہیں آپ کا بچہ بھی کرونا پھیلانے کا باعث تو نہیں بن رہا؟ - امریکی محققین

کورونا کے سلسلے میں ہونے والی ایک تحقیق میں امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سمر کیمپ و دیگر سرگرمیوں میں حصّہ لینے والے بچے اپنے گھر میں کرونا کی منتقلی کا باعث بن سکتے ہیں۔

کہیں آپ کا بچہ بھی کرونا پھیلانے کا باعث تو نہیں بن رہا؟
کہیں آپ کا بچہ بھی کرونا پھیلانے کا باعث تو نہیں بن رہا؟

By

Published : Aug 4, 2021, 9:10 PM IST

امریکی محققین کی جانب سے بچوں کے ذریعے گھر میں وائرس کی منتقلی کا خدشہ طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع تحقیق میں ظاہر کیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال موسم گرما میں امریکی ریاست جارجیا میں ایک سلیپ اوے کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں سے ان کے گھروں میں کورونا کے پھیلاؤ کی جانچ پڑتال کی گئی۔جانچ سے پتہ چلا کہ کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں نے وائرس کو اپنے گھر کے دیگر افراد تک منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں میں سے 7 سے 19 سال کی عمر کے 224 بچوں میں لیبارٹری ٹیسٹنگ میں کوویڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا سے متاثرہ بچوں نے 526 افراد سے رابطہ کیا جس میں زیادہ تر والدین اور بہن بھائی شامل تھے جن میں سے بیشتر کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔محققین نے کہا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے بچوں سے کرونا گھر کے افراد میں باآسانی منتقل ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں 17 جولائی سے 24 اگست 2020 تک اس کیمپ میں ریک ہونے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی گئی تھیں اور نتائج میں ان گھر والوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جن میں کووڈ کی تشخیص بچوں کے کیمپ سے واپس لوٹنے کے 2 دن بعد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Virus resurgence in China: چین کے کئی صوبوں میں سخت لاک ڈاؤن

تحقیق کے مطابق ایک تہائی بچوں میں علامات کیمپ میں ہی ظاہر ہوگئی تھیں جبکہ دو تہائی بچوں نے گھر میں سماجی دوری کو اختیار کیا، جس سے وہاں ممکنہ طور پر کووڈ کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوگئی۔محققین نے کہا کہ بچوں سے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو سماجی دوری اور فیس ماسک کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details