وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق ڈیموکریٹس بدھ کے روز دارالحکومت میں تشدد کو بھڑکانے کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پلوسی نے کہا کہ 'امریکی دارالحکومت پر حملے کے خلاف نائب صدر مائیک پینس کارروائی کریں گے۔ وہ 25 ویں ترمیم کی درخواست کر کے ٹرمپ کو ہٹاسکتے ہیں'۔
- 'یہ ایک تاریخی قدم ہوگا'
ڈیموکریٹس اراکین کو لکھے گئے خط میں اسپیکر نے پینس کے ذریعہ موجودہ امریکی صدر کے خلاف کارروائی کے تحت مواخذے کی تحریک لانے اور ووٹنگ کے ذریعہ اس عمل کو انجام دینے کا عزم کیا، جو کہ ایک تاریخی قدم قرار دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ 'اپنے آئین اور اپنی جمہوریت کے تحفظ اور بقا کے لیے ہم عجلت کے ساتھ کام کریں گے، کیونکہ موجودہ صدر سب کے لیے خطرہ ہیں'۔
- 'جمہوریت پر حملہ'