اردو

urdu

ETV Bharat / international

جمہوریت کا تحفظ ضروری: ٹرمپ کی بریت پر بائیڈن کا تاثر - سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی جمہوریت کو کمزور قرار دیا۔

'Democracy is fragile', Joe Biden says after Donald Trump's acquittal
جمہوریت کا تحفظ ضروری: ٹرمپ کی بریت پر بائیڈن کا تاثر

By

Published : Feb 15, 2021, 3:50 AM IST

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے اس افسوس ناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بچ جانے کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ ہماری تاریخ کا افسوس ناک باب ہے، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیئے اور جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔ خیال رہے اس حملہ میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details