امریکہ کے شہر نیویارک کے محکمہ صحت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں کووڈ 19 کی جانچ میں چھ فیصد سے زیادہ کیسز میں 'ڈیلٹا ویریئنٹ' کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیویارک کے محکمہ صحت نے اپنے تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا ہے کہ 5 جون کو اختتام ہوئے ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے مختلف 105 ویریئنٹ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں سے 6.7 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ ( B.1.617.2) کی تصدیق کی گئی ہے۔
محکمہ نے کہا کہ اس وقت بی.1.1.7 (الفا) اور بی.1.526 (یوٹا) شہر میں تیزی سے پھیلنے والے کووڈ ویریئنٹ ہیں۔ ہم P.1 (گاما) اور B.1.617.2 (ڈیلٹا) کی بھی نگرانی کر رہے ہیں جو امریکہ اور دوسرے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: