فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)، سائبر سیکیوریٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) اور ڈائریکٹر برائے قومی انٹلیجنس (او ڈی این آئی) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری ایجنسیوں پر سائبر حملے اب بھی کیے جارہے ہیں۔
امریکہ کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 'گذشتہ کئی دنوں کے دوران ایف بی آئی، سی آئی ایس اے اور او ڈی این آئی سائبر سیکیورٹی کے خطرہ سے آگاہ ہوچکے ہیں'۔
- سائبر سیکیورٹی کا خطرہ:
صدارتی پالیسی ہدایت نامہ (پی پی ڈی) 41 ایف بی آئی، سی آئی ایس اے اور او ڈی این آئی کے تحت سائبر یونیفائیڈ کوآرڈینیشن گروپ (یو سی جی) تشکیل دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یو سی جی کا مقصد ان ایجنسیوں کی کوششوں کو خفیہ رکھنا ہے۔ تا کہ کسی بھی طرح کی جاسوسی سے محفوظ رہا جاسکے۔