کیوبا کے صدر میگیل ڈیاز کینل نے ملک کے وزیر سیاحت مینوئل مریرو کروز کو سنہ 1976 کے بعد ملک کا پہلا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
بتادیں کہ مریرو (56) پچھلے 16 برسوں سے ملک کے سیاحت کے وزیر ہیں اور اس دوران ملک میں آنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہوٹلوں کی تعمیر میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کیوبا کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق مریرو کے تجربات کو صدر مملکت نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے بنیادی قابلیت قرار دیا ہے۔
قومی اسمبلی نے ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم کے عہدے پر مریرو کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔
سابق صدر فیڈل کاسترو سنہ 1959 سے سنہ 1976 تک ملک کے وزیر اعظم رہے اور جب ملک میں نیا آئین نافذ ہوا تو ان کا دفتر تبدیل کرکے صدر بنا دیا گیا اور وزیر اعظم کا دفتر ختم کر دیا گیا تھا۔ فیڈل کاسترو اور ان کے بیٹے راول کیوبا میں صدر کے عہدے کے ساتھ ساتھ دیگر اعلی عہدوں جیسے کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کے رہے۔ ملک کے نئے آئین کے مطابق وزیر اعظم کا عہدہ تشکیل دیا گیا تھا اور صدر مملکت کی ذمہ داری کو کاسترو کے جانشین كینل اور ایک وزیر اعظم کے درمیان تقسیم کر دیا گیا۔
کروشیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری