امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں اگلے ہفتے سے بازار میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔
مسٹر ٹرمپ نے جارجیا کے والڈسٹا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ویکسین بازار میں آنے والی ہے۔ اس کے اتنی جلدی تیار ہوجانے کے سلسلے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ زیادہ تر لوگوں کو محسوس ہوا ہوگا کہ اسے بننے میں پانچبرس لگیں گے لیکن ہم نے اسے سات مہینے میں تیار کرلیا۔ الگے ہفتے سے بازار میں آجائے گی‘‘۔
امریکہ کی بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام (سی ڈی سی) کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کووڈ۔19 ویکسین کی ڈوز کے تیار کرنے کی امید ہے۔